سول حکومت کی مدد کیلiے افواج پاکستان ، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی پر وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے بعد سندھ کے علاوہ ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا تھا ، نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے ، جس میں تین صوبوں سمیت گلگت ، کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے، سندھ میں فوج تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایس او پیز پرعملدرآمد کرائے گی ،بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے تین سے چار لاکھ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، بھارت میں شمشان گھاٹ اور قبرستان ایک ہو چکے ہیں، ایسے حالات دیکھ کر فوج کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔