پاکستان میں 40 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کے آغازکا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیراور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔
اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق بتایا کہ کل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 50 سے 60 سال کی عمر والے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔
In today's NCOC meeting decided to open up registration of 40 plus age citizens starting tomorrow. Also decision taken to allow walk in vaccination of all registered citizens of 50 plus age group. If you are 40 years or older please register and encourage others to register
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 26, 2021
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگرآپ 40 سال یا اس سے بڑے ہیں تو اپنے آپ کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔