پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے ایک بار پھر 21کو خط لکھ کر طلب کیا اور کہا کہ پی پی ایل ایم ڈی کی بھرتی غیر قانونی کی ہے، انہوں نے مجھے سوالنامہ دیا ہے ہماری حکومت کی ایک بھرتی غلط ہوئی ہے تو باقی سب ٹھیک ہوئی ہیں مجھے شرمندگی نیب چیئرمین کی بھرتی کی ہے، آج دو نمبر کام انصاف کے ادارے میں ہو رہے ہیں۔
نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چینی کی کرپشن انہیں نظر نہیں آتی اگر وزیراعظم کو کورونا بڑھنے اور معشیت تباہ ہونے پرفخر ہے اس آدمی کو ماننا چاہے کہ یہ ناکام ہو گیا ہے ویکسینیشن ابھی تک نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ چل رہا ہے پارلیمان کے علاہ کوئی نہیں حل کر سکتا اس معاملے پر پارلمان ہی فیصلہ کر سکتی ہے, اپوزیشن اتحاد کے معاملے پر جواب جو پی ڈی ایم کو چھوڑ گیا ہے ہم اسے کچھ نہیں کہ سکتے۔