خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں ایک نوجوان کے دوسرے شخص کے چہرے کے قریب جان بوجھ کر کھانسنے پر لڑائی شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں کم ازکم تین افراد زخمی ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق تحصیل کاٹلنگ کےعلاقہ سلطان محمود میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں دوافراد کے درمیان کھانسی کے معاملے پر ہونیوالی توتکار ہاتھاپائی میں بدل گئی اور پھر تین افراد موقع پر زخمی ہوگئے ۔
عینی شاہدین نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ ادھر صوبائی حکومت نے مردان میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاﺅن نافذ کردیا ہے ، یہ فیصلہ ضلع میں کورونا کیسز میں 40فیصد تک اضافے کے بعد کیاگیا۔