مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا گیاہے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
جاوید لطیف پر ریاستی اداروں اور حکومت کے خلاف تقاریر کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے،جاوید لطیف عبوری ضمانت میں توسیع کیلیے سیشن عدالت آئے تھے لیکن عدالت نے ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد جاوید لطیف کو گرفتارکرلیا گیا ۔
گزشتہ سماعت پر جاوید لطیف کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے اورکیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی ، جاوید لطیف قرنطینہ مکمل کر نے کے بعد آج عدالت پہنچے ہیں جہاں ضمانت کی توسیع کی درخواست دی گئی ،سیشن عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے جس کے مطابق ن لیگی رہنما کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ۔