کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ۔پشاور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور ہونے پرپشاور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میرے صوبے میں ہی انصاف ملاہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر کا کہناتھا کہ انصاف ملنے پر پشاور ہائی کورٹ کا مشکور ہوں،مدینہ منورہ میں مانگی دعائیں قبول ہوگئیں،اسی طرح کا انصاف ملتا رہا تو ریاست مضبوط ہوگی۔
واضح رہے کہ پشاورہائی کورٹ کی جانب سے ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے۔کیپٹن (ر) صدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست قبل از گرفتاری دائر کی تھی ، نیب ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور فنڈز میں خورد برد کی انکوائری کر رہاہے ۔