ملک میں کور ونا وائرس کی تیسری لہرکے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 142 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران4 ہزار 487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہو گئی ہے جبکہ6 لاکھ 99 ہزار 816 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 97 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 605، خیبر پختونخوا 3 ہزار 156، اسلام ا?باد 670، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اورآزاد کشمیر میں 464 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73 ہزار 804، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار661، پنجاب 2 لاکھ 93 ہزار 468، سندھ 2 لاکھ 79 ہزار 272، بلوچستان 21 ہزار 803، آزاد کشمیر 16 ہزار 659 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔