چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ گڈ گورننس کس چیزکا نام ہے ، جب عدالت ایکشن لیتی ہے تو آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے کہ چلوکوئی کام کرلیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ گڈ گورننس کس چیز کا نام ہے ، حکومت کدھر ہے ، یہ حکومت کے کرنے کے کام ہیں اور آپ ہمارا وقت ضائع کرتے ہیں
چیف جسٹس نے کہا کہ جب عدالت ایکشن لیتی ہے تو آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے کہ چلوکوئی کام کر لیں ، یہاں تو ایسے لوگ بھی ہیں جوقوم کے ساتھ مذاق کرتے ہیں ، اب شائد وقت آرہاہے کہ معاشرے کو بچانے کیلیے قانون سازی کی جائے ، یہ معاشر ہ شائد اسی وجہ سے قائم ہے کہ اچھے لوگ موجود ہیں ، ہمارے معاشرے میں ایسے بھی لوگ ہیں جن کو صرف مفاد عزیز ہے ، ایک نوٹیفکیشن سے ایک جہاز کو دو ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ۔