پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور جہانگیر ترین کے ہم خیال کے گروپ کے رکن راجہ ریاض نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد سے جہانگیر ترین کیس کے حوالے سے فون جاتے ہیں ۔
راجہ ریاض کا کہناتھا کہ سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباسے کال کرتی ہے ، وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے اور ہمیں امید ہے کہ کپتان حقائق سنے گا اور انصاف کرے گا ، ہم انصاف چاہتے ہیں اس لیے شفاف ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر جواب دینے کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان جہانگیر ترین اور ہم خیال اراکین سے آج ملاقا ت کرنے جارہے ہیں جس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ گورنر چوہدری سرور کو بھی وزیراعظم ہاﺅس طلب کرلیا گیاہے ۔