پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت میں دو ہزار روپے ماہانہ اضافہ کردیا، مزدور کی کم ازکم ماہانہ اجرت 17ہزار500روپے سے بڑھا کر 19ہزار 500روپے کردی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دیہاڑی داروں کی کم از کم اجرت 750 روپے مقرر کی گئی ہے ، کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔