قومی اسمبلی کے رکن اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کی خبروں پر وضاحت جاری کردی، پاکستانی سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ ہانیہ خان نامی خاتون جو خود کو اداکارہ اور ماڈل بتاتی ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں۔
خاتون نے عامر لیاقت کے ساتھ چند تصاویر، واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس اور ان دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ہانیہ نے عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ پر الزام لگایا ہے کہ طوبیٰ نے ان پر کالا جادو کروایاہے۔
عامر لیاقت نے تیسری شادی کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پرایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ہانیہ خان سے شادی کرنے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہوکرکہا ’’ویسے بھی آپ میری ماشااللہ تین، چار، پانچ شادیاں کراچکے ہیں ، لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔‘‘