سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بندکرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ملازمین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت کے بار بار احکامات کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن نہیں دی جا رہی۔عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورفاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن نہیں دی جائے گی، کابینہ کو بھی تنخواہ نہیں ملے گی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے مزید مہلت مانگ لی۔ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری ایگری کلچر اور سیکریٹری فنانس کی تنخواہ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔