وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقررکرنے کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کابینہ کے ایجنڈے پرغورکیا گیا۔کابینہ نے پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری موخرکردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں اورکابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب ترقیاتی فنڈز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، پی آئی اے ملازمین پرلازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے، نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں جبکہ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پرعمل درآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری کی منظوری بھی دی گئی۔