کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے حکومت بلوچستان سے علیحدگی پرغورشروع کردیا ہے۔ یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں اراکین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ فیصلہ سازی میں انہیں یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصلہ سازی میں نظر انداز کیے جانے کے مسئلے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک اراکین کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچستان کابینہ میں پی ٹی آئی کوعددی اکثریت کے بجائے اقلیتی تناسب سے شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 7 ہے۔