ارسلان اور رابعہ افضل نے فریال تالپور کی نااہلی کیلیے درخواست دائرکرکھی ہے ۔فائل فوٹو
ارسلان اور رابعہ افضل نے فریال تالپور کی نااہلی کیلیے درخواست دائرکرکھی ہے ۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کو فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم امتناع جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی ۔

فریال تالپورکے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس بحالی کی درخواست پر ہمیں سنا ہی نہیں ، ہمیں سنے بغیر ہی نااہلی کیس بحال کیا گیا،الیکشن کمیشن کا 8 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کارروائی سے روکا جائے ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان اور رابعہ افضل نے فریال تالپور کی نااہلی کیلیے درخواست دائرکرکھی ہے ۔