اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو
اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو

وزیر اعظم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سازش کی ۔مریم نواز

مریم نوازشریف نے کہاہے کہ بشیر میمن کی گواہی کل آئی، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں سنا، مافیاز کے گینگز نے کبھی ایسی حرکتیں نہیں کیں جو وزیراعظم ہاؤس سے کی جا رہی ہیں، گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے ؟ اداروں کے سربراہ کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ مقدمات بنائیں۔

اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازںے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی گواہی ریکارڈ پر ہے ، اللہ ارشد ملک کی مغفرت کرے ان کی گواہی بھی ریکارڈ پر ہے ۔ جو الزامات بشیر میمن نے لگائے ہیں میں نے پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں سنا، یہ تو مافیا کے ڈان اور گینگ کے سربراہوں نے بھی ایسی حرکتیں نہیں کیں جو پرائم منسٹر آفس کو استعمال کرتے ہوئے ہو رہی ہیں ، لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ سیسلین مافیا کیا ہوتا ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے مخالفین کو چن چن کر نشانہ بنایاہے، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی، ہر محاذ پرعمران خان کو ناکامی اور نااہلی کا سامنا کرنا پڑا ، دنیا بھر میں پاکستان کی فلائٹس بند کی جارہی ہیں ،عوام پر لاقانیت اور مہنگائی کا عذاب ہے ، پاکستان کے شہر کوڑے کے ڈھیر بن گئے ہیں ،۔

مریم نوازشریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے پورے دن کی کارکردگی یہ ہے کہ آفیسر ز کو بلا کر کہتے ہیں فلاں کو گرفتار کرلو اور فلاں کے خلاف مقدمہ کر دو ،اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ جو قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہواہے ، جس طرح پرائم منسٹر ہاﺅس میں بیٹھ کرایک جج کے اوپر جو کہ چیف جسٹس بنے گا انشاءاللہ آنے والے وقت میں ، آپ نے اس کے خلاف سازش کی، آپ نے کہا کہ اس کو گرفتار کرو، یہ بہت سنگین معاملہ ہے ،ہم اس کو ایسے نہیں جانے دیں گے ، پاکستان کی تاریخ میں ایسا وقت کبھی نہیں آیا ، ن لیگ اس کو نہیں جانے دے گی ، عدلیہ سے یہ درخواست کر رہی ہوں کہ اس معاملے کو خود دیکھیں ، یہ کوئی معمولی بات نہیں ، فائز عیسیٰ اوران کی اہلیہ کٹہرے میں کھڑی تھیں ، آج میں فخر محسوس کرتی ہوں کہ انہوں نے کھڑے ہو کر مقابلہ کرتے ہوئے اسے بے نقاب کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اگر استعفوں میں شامل ہو جاتی تو حکومت آج ختم ہوگئی ہوتی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا آپسی تعلقات کا کوئی مسئلہ نہیں، 22 کروڑ عوام کے مقدمے پر مسلم لیگ ن سمجھوتہ نہیں کرسکتی، جان مشکل میں ڈال کر ہم آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں، حکومت اب سیاسی شہید نہیں بن سکتی۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، دنیا میں آپ کی فلائٹس، پاسپورٹ پر پابندی لگ رہی ہے، پاکستان کے شہر کوڑے کا ڈھیر بن رہے ہیں، جب حکومت ختم ہوگی تو آپ کا حال کیا ہوگا، اللہ کا نظام ہے، آنکھیں، ہاتھ گواہی دیتے ہیں۔