وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کووزیرمملکت اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا ، وہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کیلیے گرین سگنل دے دیا، تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
Congratulations to @FarrukhHabibISF for his his well deserved appointment as State Minister for Information and Broadcasting, he will take oath of his office tomorrow
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 28, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرخ حبیب کو وزیرمملکت اطلاعات کی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا وہ اپنے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔