نیب کی احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

قومی احتساب بیورو نے لیگی رہنما کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

               
April 28, 2021 · اہم خبریں, قومی
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کردی۔
نیب نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا جس میں اُن کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔
نیب خط کے متن کے مطابق احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔
خیال رہے کہ احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس کا کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے جبکہ اس کیس میں وہ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں۔