دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور ایران میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر چاغی
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور ایران میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر چاغی

ایران نے بھی پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی لگادی

ایران نے کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستانیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔
ایران کی جانب سے پاکستانی مسافروں کیلئے امیگریشن سروس معطل کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا تھاکہ ایران نے کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں امیگریشن معطل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور ایران میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ قطر نے بھی کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔