گزشتہ 24گھنٹوں میں دو ہزار333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فائل فوٹو
گزشتہ 24گھنٹوں میں دو ہزار333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے مزید 150 افراد جاں بحق

مہلک کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا ، اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 150 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ ہزار 480 نئے کیسز سامنے آگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق ملک میں کورونا کے کنفرم کیسزکی تعداد آٹھ لاکھ 15ہزار711تک پہنچ گئی ہے جن میں سے سات لاکھ آٹھ ہزار193مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ 17ہزار680افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد89ہزار838 ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12ہزار 727، پنجاب میں 48ہزار 423، سندھ میں 12ہزار 938، خیبرپختوا میں 11 ہزار 943، بلوچستان میں ایک ہزار 355، آزاد کشمیر میں دو ہزار 266اور گلگت بلتستان میں 141مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا کے متاثرین اور اموات کے لحاظ سے پہلے نمبر پرہے، پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسز دو لاکھ 98ہزار 818 جبکہ اموات کی تعدادآٹھ ہزار327 ہے ۔ سندھ میں دو لاکھ 81ہزار 385 کیسز آئے اور چار ہزار 629اموات ہوئیں ۔خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 16ہزار 523افراد کورونا کے شکار ہوئے جن میں سے تین ہزار 238افراد جاں بحق ہوئے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 74ہزار 640افراد کورونا سے متاثر جبکہ677افراد کورونا کا شکار ہوئے ۔

گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 296مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 233کا انتقال ہوا، آزاد کشمیر میں 16ہزار 931افراد میں مہلک وائرس پایا گیا جبکہ 470افراد موت کی وادی میں گئے ۔