وزیر اعظم عمران خان دو مئی دوپہر ڈیڑھ بجے عوام سے ٹیلیفون پربات کریں گے،عوام اپنے وزیر اعظم سے فون پر سوالات کر سکیں گے جبکہ وزیر اعظم عوامی سوالات کے جوابات دیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے بتایا کہ عوام کے اپنے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطے کو براہ راست نشرکیا جائے گا۔