نئے وزرا کے حلف اٹھانے کے بعدوزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد 50 ہوگئی۔
نجی تی وی کے مطابق تحریک انصاب کے رہنما فرخ حبیب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کردیئے گئے ہیں اور کابینہ ڈویژن نے فرخ حبیب کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، فرخ حبیب کواطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
دوسری جانب عثمان ڈارکو بھی دوبارہ وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقررکردیا گیا ہے، جب کہ ڈاکٹر وقار مسعود وزیر اعظم کے معاون خصوصی خزانہ و ریونیو مقررکیے گئے ہیں، وقار مسعود اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے۔
کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈاراور وقار مسعود کے بطور معاون خصوصی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں، جس کے بعد وفاقی کابینہ ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں 27 وزرا، چار وزرائے مملکت، 15 معاونین خصوصی اور چار مشیران شامل ہیں۔