اسٹیٹ بینک نے عید پرنئے نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کر دیا
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔مرکزی بینک
کرونا کا پھیلائو روکنے کے لیے عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے عید پرعوام کے لیے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔