نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے ڈاک اسماعیل خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی میتیں راشد حسین اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تفتش کا آغازکردیا ہے۔
پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ انورعلی نے رواں سال پسند کی شادی کی تھی اورقتل اسی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم چار ماہ قبل مقتول کی بیوی کو پہلے ہی قتل کیا جاچکا ہے جس کی لاش قریبی پولیس اسٹیشن سے ملی تھی۔
گزشتہ روز ملزمان نے رات گئے مقتول کےگھر گھس کرفائرنگ کردی تھی جس سے انور علی زخمی ہوگیا تھا جبکہ گھرکے 5افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔دوسری جانب پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کیس کی چھان بین شروع کردی ہے۔