کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ این اے 249 میں ٹرن آؤٹ کم ہے تو گنتی جلدی مکمل ہوجانی چاہیے ، جب تک تمام فارم 45 نہیں مل جاتے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔
محمد زبیر نے کہا کہ عوام نے ن لیگ کے حق میں ووٹ ڈال دیا ہےاب نتائج کا اعلان ہونا ہے، ہمارے امیدوار مفتاح اسمٰعیل اور وکیل کو بھی ڈی آراو افس نہیں جانے دیا جارہا ، ہمیں 117 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 ملے گئے ہیں ،117 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق مفتاح اسمعیل کو 7 ہزار ووٹ ملے ہیں۔
مفتاح اسمٰعیل کا کہنا ہے کہ دو پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 کی کاپی ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نہیں دی گئی، 260 اور 261 پولنگ اسٹیشن پرفارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو نہیں دی گئی، دونوں پریزائیڈنگ آفیسر تالا لگاکر چلے گئے۔
محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 260 کے پریزائیڈنگ آفیسر کا فون بھی بند ہے ۔