وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصیہ برائے سیاسی روابط ڈشہباز گل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی لیکن وزیراعظم نے اوگرا سمری نامنظور کرکے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔