این سی او سی نے یوم علیؓ پر ہر قسم کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور یوم علیؓ پر مجالس کے انعقاد کی اجازت کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد سے مشروط کردیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹنٹ جنرل(ر) کی زیر صدارت این سی او سی کے منعقدہ اجلاس میں یوم علی پر ملک بھر میں ہر قسم کے جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مجالس کے انعقاد کو کورونا ایس پیز پر سختی سے عمل درآمد سے مشروط کردیا ہے۔
این سی او سی اجلاس میں فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنمائوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پابندی کورونا کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔