لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 فیصد سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کہنا تھا کہ جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حلقہ 249 میں جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، اور 5 فیصد کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔