غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو
غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو

الیکشن کمیشن‘ این اے249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

الیکشن کمیشن نے این اے249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 249میں ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حلقے کے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی جو منظور کرلی گئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت 4 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔