الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان نے مختصر حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی ہے۔ دوبارہ گنتی کے بعد نتائج جاری کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ حلقہ 249 میں انتخابی نتائج تمام حریف سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبول نہ کیے جانے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کی سماعت 4 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔