کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 113 اموات جبکہ 4 ہزار 414 نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 تک پہنچ گئیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 661 ہے اور 7 لاکھ 22 ہزار 202 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 658، خیبر پختونخوا 3 ہزار 350، اسلام ا?باد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 477 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 75 ہزار 892، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 19 ہزار277، پنجاب 3 لاکھ 4 ہزار 889، سندھ 2 لاکھ 84 ہزار 738، بلوچستان 22 ہزار528، آزاد کشمیر17 ہزار297 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 312 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔