پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249میں مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ ان کی حد سے زیادہ خود اعتمادی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہناتھا کہ الیکشن سے پہلے چندلوگوں کی را ئے سے آپ نتائج تک نہیں پہنچ سکتے، میں نے لیگی رہنما محمدزبیرسے10دن پہلے کہاتھاکہ ن لیگ سے جیت چکے ہیں،اگرن لیگ والے سلیکٹرزکی بات کرتے ہیں توڈسکہ اورنوشہرہ میں وہ کیسے جیت گئے؟،جہاں سے ن لیگ جیت جائے توٹھیک ،پیپلزپارٹی جیت جائے توکہتے ہیں کہ کسی سے ڈیل ہوئی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ شہبازشریف،حمزہ اورسعدرفیق کی ضمانت ہوجائے توٹھیک ہوتا ہے لیکن جب ہم کہتے ہیں پیپلزپارٹی رہنماوَں کے کیسزسندھ میں چلائیں توکہتے ہیں یہ ڈیل کا حصہ ہے،دہرےمعیارنہیں چل سکتے،اگرآصف زرداری کی ضمانت ڈیل کانتیجہ ہے توپھرشہباشریف اوردیگرکی ضمانت بھی ڈیل کانتیجہ ہے۔