سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا کی موجودہ صورت حال پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کیس کو آنے والے بدھ کے روز سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 5مئی کو کیس سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یومِ علیؓ کے جلوس پر مکمل پابندی کا اعلان کیا، جبکہ محکمۂ اوقاف پنجاب نے مساجد اور مزارات میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی ہے۔