وزیرا عظم عمرا ن خان نے بغیر پروٹوکول وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔عمران خان کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کاکوئی اہلکار نہیں تھا۔
نجی ٹی وی کہ وزیر اعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آبادمیں ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو،مرغزاراور مارگلہ روڈکادورہ کیا ہے اوراس دوران ان کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامراحمدعلی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو چیک کیا جبکہ عمران خان نے اسلام آبادمیں مرمت کی گئی سڑکوں کامعائنہ بھی کیاہے۔وزیراعظم کوچیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔