مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ڈانٹنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پران کا کہنا تھا کہ اپنی ناکامی اوربدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے، رمضان بازاروں میں غیر معیاری، مہنگی اشیا حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں، سیالکوٹ کے رمضان بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔
اپنی ناکامی اور بدترین ارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔رمضان بازاروں ميں غير معياری،مہنگی اشياء حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں۔سيالکوٹ کے رمضان بازار ميں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 2, 2021
مریم نواز نے مزید کہا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس مقابلے کے امتحان پاس کرکے اس مقام تک پہنچتے ہیں، سیلیکٹ ہوکر نہیں آتے، وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا۔ مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ یہ رعونت قابل قبول نہیں لہٰذا سونیا صدف سے معافی مانگیں۔