پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 79 اموات اور4 ہزار213 نئے کیسز سامنے آگئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنسنٹر (این سی او)کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار146 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 661 ہے اور 7 لاکھ 22 ہزار 202 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ین سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 658، خیبر پختونخوا 3 ہزار 350، اسلام ا?باد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 477 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
Statistics 3 May 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 45,954
Positive Cases: 4213
Positivity % : 9.16%
Deaths : 79— NCOC (@OfficialNcoc) May 2, 2021
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 75 ہزار 892، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 19 ہزار 277، پنجاب 3 لاکھ 4 ہزار 889، سندھ 2 لاکھ 84 ہزار 738، بلوچستان 22 ہزار 528، آزاد کشمیر 17 ہزار 297 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 312 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔