تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین رہائش گاہ پران کے حمایتی اور ہم خیال ارکان پارلیمنٹ کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد عید تک خاموشی اختیار کی جائے گی اور وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا، جب کہ عید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین سے مزید چار ارکان قومی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی بیٹھک میں ارکان نے تجویز دی کہ عید کے بعد ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان پارلیمنٹ کی مشاورت کی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ نے ترین گروپ کے وکلا اور اکاؤٹنٹ سے ملاقات کی، اور کیس کے حوالے جہانگیرترین کی ٹیم کا موقف سن لیا اور سینٹرعلی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مئی کے آخر تک وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق علی ظفر ایڈوکیٹ ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کی ٹیم سے بھی ملاقات کا ایک دور کرچکے ہیں، اور ان کی اب تک چار میٹنگز کرچکے ہیں۔