پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پرعہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔
ے مطابق ڈاکٹرفردوس عاشق کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان فردوس عاشق کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنرکی تذلیل کی شدید مذمت کرتا ہے، فردوس عاشق کا خاتون افسرکے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے،ان کے اس رویے سے بیوروکریسی میں بھی تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹائیں اور معاون خصوصی خاتون افسر سے معافی مانگیں۔