متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکومت کی وزارت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کیلیے روزگاراور مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیاہے ۔
تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے اتحادی ایم کیوایم سے رابطہ کیاہے جس دوران سینئر وزیر کی جانب سے کابینہ میں وزارت کی پیشکش کی گئی ہے ، سینئر وزیر نے وزارت آبی وسائل کیلیے خالد مقبول سے نام مانگا لیکن ایم کیوایم نے تحریک انصاف کی پیشکش مسترد کردی ۔
ذرائع ایم کیوایم کا کہناتھا کہ ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے ، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پا رہے ہیں ، کراچی والوں کو روزگار مل رہاہے ارو نہ ہی مسائل حل ہو رہے ہیں ، کے پی ٹی میں نوکریاں آتی ہیں تو کراچی والوں کیلیے جگہ نہیں ہوتی ، پہلے لوگوں کے مسائل ، وعدے پوراور نوجوانوں کو روزگار دیں ، وزارت سے کیا عوام کی خدمت ہو گی ،کراچی والوں کو کیا جواب دیں گے ۔