قانون کے تحت دوبارہ گنتی صرف مسترد ووٹوں کی ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو
قانون کے تحت دوبارہ گنتی صرف مسترد ووٹوں کی ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کا این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی مخالفت کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست کو سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے این اے 249 کا نتیجہ روک دیا تھا جس پراب پیپلزپارٹی کا لائحہ عمل بھی سامنے آ گیاہے اور پارٹی حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی مخالفت کرے گی ۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون کے حلقے این اے 249 میں گنتی کی مخالفت کیلیے پیپلزپارٹی نے لائحہ عمل تیا رکرلیا، پارٹی کے رہنما، وکلاکل الیکشن کمیشن میں تحریری درخواست دائرکریں گے جس میں ن لیگ کی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی ۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہناہے کہ درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ قانون کے تحت دوبارہ گنتی صرف مسترد ووٹوں کی ہو سکتی ہے،ن لیگ نے کسی ایک پولنگ اسٹیشن میں بھی دھاندلی کے ثبوت نہیں دیئے،دوبارہ گنتی کی درخواست قواعدو ضوابط کے خلاف ہے ۔