مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ قوم کو الیکڑانک ووٹنگ مشین کی نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین کی ضرورت ہے۔
الیکشن سے متعلق حکومتی اصلاحاتی پیکیج پر ردعمل دیتے ہوئے راناثناء کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نے عوام کو ریلیف نہیں دینا کیونکہ اُنھوں نے الیکٹرک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینے ہیں عوام سے نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی الیکڑانک ووٹنگ مشین سے اپنی دیہاڑی لگانا چاہتے ہیں ، انہیں مزدور کی دیہاڑی کی فکر نہیں ،جب شہباز شریف نے انتخابی پارلیمانی اور معاشی اصلاحات کی بات کی تھی تو یہ کہتے تھے کہ این آر او مانگ رہے ہیں ، اب انتخابی اصلاحات کے فراڈ پر اکیلے بیٹھ کر روئیں۔