اٹک میں حسن ابدال کے قریب بس کھائی میں جاگری جس سے15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بس کو حادثہ کار کو بچاتے ہوئے پیش آیا، بس لاہور سے مردان جارہی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے غم کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
بس کو حادثہ کار کو بچاتے ہوئے پیش آیا، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos