اسلام آباد: حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تحریک لبیک پاکستان نے وزارت داخلہ کی طرف سے کالعدم قرار دینے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی، وزارت داخلہ نے (ٹی ایل پی) کی اپیل کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی بھی بنائی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کی پارٹی رجسٹریشن منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ سے حکومت کے حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں الیکشن کمیشن (ٹی ایل پی) کو ڈی لسٹ کر سکے گا، تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔