شہر قائد میں آج یوم علی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سیکیورٹی کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جس میں پولیس کے ساتھ رینجرزکے اہکار بھی سیکیورٹی میں معاونت کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوم علی کے موقع پر ایم اے جناح روڈ کی لنک گلیوں کو کنٹیرزلگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کی گزر گاہ میں آنے والی مارکیٹس کی دکانوں کو سیل کردیا ہے۔
جلوس کے راستے میں آنے والی بیس عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔کورونا وباءکے باعث اس سال مرکزی مجلس عزا میں شرکاءکو محدود تعداد میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے اورایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوچکا ہے جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیر ہوگا۔