پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے249 میں دوبارہ ووٹوں کی درخواست مسترد کرکے نتائج کا اعلان کرے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھ کہ دوبارہ گنتی کی درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت نہیں دیے گئے ہیں ،ڈھائی بجے نتائج کے بعد دوبارہ گنتی کی درخواست دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کو جب ہار نظر آگئی تو واک آئوٹ کرگئے،یہاں بدقسمتی سے کوئی اپنی ہار تسلیم نہیں کرتا، ہم نے استدعا کی ہے کہ مفتاح اسماعیل کی درخواست مسترد کی جائے۔