وزارت قانون نے ریپ کے مقدمات 4 ماہ میں نمٹانے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی
وزارت قانون نے ریپ کے مقدمات 4 ماہ میں نمٹانے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی

ریپ مقدمات4ماہ میں نمٹانے کیلیے خصوصی عدالتوں کے قیام کافیصلہ

وفاقی حکومت نے ریپ کے واقعات کے سدباب کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مقدمات 4 ماہ میں نمٹانے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت قانون نے ریپ کے مقدمات 4 ماہ میں نمٹانے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی۔
وزارت قانون کے مطابق سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو ریپ کے مقدمات کیلئے خصوصی اختیارات دیئے جائیں گے۔
وزارت قانون کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد سمری صدر کو ارسال کی جائے گی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
واضح رہے کہ چند سالوں میں جنسی ریپ کے واقعات تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں، جس میں خواتین سمیت، بچوں اور بچیوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔