صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ غریب کسان کی گندم کی تیار فصل کو آگ لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ڈی پی او لیہ سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کہا تھا۔
کروڑ لعل عیسن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھاکہ کسی غریب کی فصل کو ایسے کیسے تباہ کرسکتے ہیں۔