بلوچستان کے علاقے ژوب کے قریب پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی ٹیم پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور6 زخمی ہو گئے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق واقعہ ژوب میں پیش آیا،اہلکار پاک افغان سرحد پرباڑکی تنصیب میں مصروف تھے کہ سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کردیا، ایف سی کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی دشمن کا کتنا جانی نقصان ہوا اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔شہدامیں حوالدار نور زمان ، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں ۔