پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
خوشاب کے پولنگ اسٹیشن نمبر81 میں جہاں ووٹر ووٹ کاسٹ رہے تھے وہیں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔خوشاب میں واقع دیہی مرکزِ صحت کو پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، تاہم وہاں ایک کمرہ لیبر روم کے نام سے بھی مختص کیا گیا ہے جہاں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔نومولود کے والد نے بتایا کہ یہ میرا پہلا بچہ ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ الیکشن کے دن پیدا ہوا ہے۔
خوشاب کے جمالی بلوچاں گرلز ہائی اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن نمبر 156 پر مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور سخت زبان بھی استعمال کی گئی۔پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنوں میں ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے پر جھگڑا ہوا، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے۔
پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کے درمیان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تلخ کلامی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
پی پی 84خوشاب کے پولنگ aسٹیشن جمالی بلوچاں میں ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے پر دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور تلخ کلامی کرنے لگے جس کے باعث پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیاگیا۔