کراچی کے علاقے پہلوان چورنگی گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہناہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے۔ دہشت گرد رینجرزکی چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos